
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے
رواں سال کے دوران 1664دھواںچھوڑنے اورفٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی گئیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی دستے تمام بس اڈوںاور دیگر مقامات پر تعینات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے سمیت شہریوں کے محفوظ سفر کےلئے موثراقدامات کررہی ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران 1664دھواںچھوڑنے اورفٹنس سرٹیفکیٹس نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی،جبکہ اسلام آباد پولیس نے دھواں چھوڑنے اورفٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کےخلاف خصوصی مہم بھی شروع کررکھی ہے، اس ضمن میں تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اورخصوصی دستوں کو مزید فعال کردیا گیاہے ، جو اسلام آباد کے اہم مقامات اور شاہراﺅں پر تعینات ہیں،یہ دستے متعلقہ گاڑیوں کیخلاف بلاامتیازقانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سید ذیشان حیدر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک ہونے سمیت شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے وفاقی دارلحکومت کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام پبلک سروس گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹس موجود نہیں ہوں گے ان کے خلاف سخت ترین کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی کیونکہ یہ ناصرف معصوم شہریوں کی جانوں کیلئے باعث خطرہ ہیں بلکہ ٹریفک کی مربوط روانی میں بھی خلل پیداکرنے کا سبب ہیں،انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں اسلام آباد پولیس کی مدد کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کے متعلق ہیلپ لائن پکار 15- پراطلاع دیں۔