تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصاً نشانہ بنایا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تاہم 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17 ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو مار ڈالا۔
گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے اس جنگ کے آخری ایٹمی سائنسدان تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اس جنگ کے آغاز کا مقصد ایرانی ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا بتایا تھا اور اسی مقصد کے لیے ہی امریکا نے بھی ایران کا ساتھ دیتے ہوئے اسرائیلی جوہری تنصیبات بی ٹو بمبار طیاروں سے پر بسٹر بم گرائے تھے۔