لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری)
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ”سُتھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر قصور کے محنتی ورکرز کو انعامی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے نہ صرف حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے چیکس دیے بلکہ ذاتی طور پر بھی اتنی ہی رقم بطور انعام ہر کارکن کو پیش کرنے کا اعلان کیا، جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک محمد احمد خان نے حکومت پنجاب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی بہترین مثال سُتھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے سُتھرا پنجاب کے ورکرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنتی افراد ہی صوبے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور آپ جیسے باوفا اور جانفشاں افراد ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی اصل خوبصورتی ان ہاتھوں میں ہے جو خاموشی سے خدمت کرتے ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی ستھرائی کا نظام صرف ظاہری نظم و ضبط کا مظہر نہیں بلکہ ایک مہذب، صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی علامت ہے۔سُتھرا پنجاب کے ورکرز کو عزت دینے سے محنت کا جذبہ مزید پروان چڑھے گا اور یہی جذبہ ہمارے صوبے کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہاکہ سُتھرا پنجاب پروگرام میں کام کرنے والے ورکرز نے عید کے ایام میں جس جانفشانی، نظم و ضبط اور فرض شناسی سے خدمات انجام دیں، وہ نہ صرف قابلِ ستائش ہے۔آخر میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے ورکرز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کی عزت، حقوق اور فلاح ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔
