ا
پنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کہ تحت برکی روڈ لاہور پر زیر تعمیر اور تعمیر شدہ گھروں کا جائزہ لیا،
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)
مزدور، دوکاندار اور مالی کا کام کرنیوالے مکینوں نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو نعمت قرار دیا، مکین کا کہنا تھا کہ
15 لاکھ کا بلاسود قرض حاصل کیے بغیر اپنے گھر کا خواب ،حقیقت نہیں بن سکتا تھا،
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا نوجوان مکینوں کو اپنی چھت اپنا پروگرام کا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان
فوٹو کاپی اور سٹیشنری کی دوکان چلانے والے ذیشان کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا پہلا ایمبیسیڈر بنادیاگیا اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے
محکمہ ہاؤسنگ کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تکنیکی مہارتوں سے غریب افراد کو بھی مستفید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ
ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آپکی دہلیز تک آئے ہیں۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے مکینوں اور زیر تعمیر گھروں کے مالکان سے سہولت و دشواری بارے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر بیٹھے قرض ملنا اور کرائے سے کم پیسوں پر مکان مالک بننا کسی معجزے سے کم نہیں لگتا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 15 لاکھ سے ایک فرد نہیں پورے خاندان کے اخراجات میں کمی اور عزت نفس کو محفوظ بنایا ہے۔
بغیر سفارش اور سیاسی وابستگی سے بالاتر سو فیصد میرٹ پر قرضوں کی فراہمی تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہے۔