تلافی اور معاوضے کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا جائے: خط کا متن
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اتوار کو شائع شدہ خط میں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو ان کی حالیہ 12 روزہ جنگ کا ذمہ دار تسلیم کرے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انتونیو گوتریس کے نام خط میں کہا، "ہم باضابطہ طور پر درخواست کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل اسرائیلی حکومت اور امریکہ کو جارحیت کا آغاز کرنے والوں کے طور پر تسلیم کرے اور تلافی اور معاوضے کی ادائیگی سمیت ان کی ذمہ داری کا اعتراف کرے۔”
امریکہ نے جنگ کے دوران اسرائیل کی مہم میں اس کا ساتھ دیا اور ایران کے جوہری پروگرام کے لیے استعمال ہونے والی تین اہم تنصیبات پر حملے کیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے اگر ایران یورینیم کو اس سطح تک افزودہ کرے جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے قابل ہو۔
انہوں نے گذشتہ ہفتے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے نتیجے میں تنازعہ ختم ہو جانے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل نے کہا کہ اس کا مقصد اسلامی جمہوریہ کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا تھا۔ تہران اس سے مسلسل انکار کرتے ہوئے اصرار کرتا ہے کہ اسے توانائی جیسے شہری مقاصد کے لیے جوہری بجلی تیار کرنے کا حق حاصل ہے۔
اس لڑائی سے ایران اور اسرائیل کے کٹر اتحادی امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات پٹڑی سے اتر گئے۔