راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ
ٹریفک پولیس کا شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے سمیت شہریوں کے محفوظ سفر کےلئے موثراقدامات ۔
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس) اسلام آباد ٹریفک پولیس نےرواں سال کے دوران 1664دھواںچھوڑنے اورفٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی گئیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی دستے تمام بس اڈوںاور دیگر مقامات پر تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر…

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قصور میں ”سُتھرا پنجاب” کے ورکرز کو انعامی چیکس اور خراجِ تحسین
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ”سُتھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر قصور کے محنتی ورکرز کو انعامی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے نہ صرف حکومت پنجاب کی جانب…

پی ایس پی افسر خان زیب مہمند کی خیبر پختونخوا میں تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) — پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے سینئر افسر خان زیب مہمند کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خان زیب مہمند اب خیبر پختونخوا میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کی تحلیل سے متعلق فیصلہ: پس منظر اور مکمل خبر
ااسلام آباد ہائیکورٹ نے حالیہ دنوں میں وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA)، سے متعلق ایک نہایت اہم فیصلہ سنایا ہے جس نے ملک میں ادارہ جاتی خودمختاری، آئینی تقاضوں، اور حکومت کی انتظامی پالیسیوں کے درمیان توازن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عدالت نے حکومت کے ان اقدامات کو غیر…

بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کی ہوئی ہیں، اتنی دوسرے قیدیوں کی…
آئی اے ای اےIAEA۔کے سربراہ: فورڈو میں نقصان کی حد واضح نہیں، لیکن ‘اثرات کے واضح اشارے’ موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ امریکی فضائی حملے کے بعد کلیدی فورڈو جوہری تنصیب کو کس حد تک نقصان پہنچا ہے۔