پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں: نائب سربراہ بھارتی فوج
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کرکے رکھ دیا۔
بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا ، ڈیفنس انڈسٹری کی تقریب سے خطاب میں راہول سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور اسٹریٹیجک تیاریوں کا پہلے سے علم تھا، پاکستان کی جانب سے اشارہ دیا گیا کہ وہ جانتا ہے کہ ہمارا اہم دفاعی نظام متحرک ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت کا فضائی دفاعی نظام مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، بھارتی نائب آرمی چیف پاکستان چین اور ترکیہ کی قربت سے بھی خوفزدہ نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) سطح کی بات چیت جاری تھی تو پاکستان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کا فلاں اہم ویکٹر تیار ہے اور کارروائی کے لیے پرائمڈ ہے ، پاکستان کو چین سے براہ راست معلومات مل رہی تھیں ۔