غفلت پر ڈاکٹرز و عملہ کی فوری برطرفی کا حکم
(سیالکوٹ بیورو رپورٹ وقاص احمد وڑائچ سے )
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی نظام کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات شروع کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و گجرات نوید احمد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے
دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی
ڈاکٹر یا پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر غیر حاضر پایا گیا تو فوری برطرفی
ہر ہسپتال میں شکایات بکس لازمی
مریضوں کو تمام سرکاری ادویات مفت فراہم کی جائیں
نجی لیب ریفر کرنے پر سخت ایکشن
ہر وارڈ کا اے سی ہر وقت فعال ہونا لازمی
اچانک وزٹ، خفیہ انسپیکشن اور روزانہ رپورٹنگ کا نظام
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ "پاکپتن جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ہر ضلع میں وزیراعلیٰ کے اچانک دورے اور سپیشل ٹیموں کی خفیہ مانیٹرنگ ہوگی۔”
تمام اسپتال سربراہان کو ہدایت جاری
صفائی، پانی، طبی سہولیات، پارکنگ اور عملہ کی موجودگی یقینی بنائی جائے
عوامی شکایات پر فوری ایکشن
آؤٹ سورس ہسپتالوں پر سخت نگرانی