کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ

ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے۔ امریکا کے یومِ آزادی پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جاری کیے…

پی ایس پی افسر خان زیب مہمند کی خیبر پختونخوا میں تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) — پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے سینئر افسر خان زیب مہمند کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خان زیب مہمند اب خیبر پختونخوا میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں…

ایلون مسک کا امریکا میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا امکان
ایلن مسک امریکہ کی تاریخ بدلنے کی تیاری کر رہے ہیں امریکی میڈیا عالمی شہرت یافتہ بلیونائر ایلن مسک ایک نئی پارٹی بنانے کےلئے پر تول رہے ہیں جو امریکہ میں چلی ارہی دو جماعتی سیاست کو تبدیل کر دے گا ، ایلن مسک نے ٹرمپ کی جانب سے مالیاتی پالیسی سے اختلاف کے بعد…

مخفف پیغام نے امریکی طیارے کو ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور کر دیا۔امریکہ
امریکا میں ایک طیارے کو اُس وقت ہنگامی طور پر اترنا پڑا جب ایک خاتون مسافر نے طیارے میں "بم” کی موجودگی کی اطلاع دی۔ یہ دراصل ایک اور مسافر کے موبائل فون پر موصول ہونے والے تین حرفی پیغام کی غلط تشریح تھی۔ یہ واقعہ "امریکن ایئرلائنز” کی اُس پرواز کے دوران پیش آیا…

موٹروے پر سفر کے دوران سروس ایریا میں رکنے والا شہری بیوی کو بھول کر چلتا بنا.
اکثرو بیشتر آپ نے موٹروے پر سفر کے دوران شہریوں کی جانب سے کسی سروس ایریا میں اپنی قیمتی اشیاء بھول جانے کا سنا ہوگا لیکن ایک شہری موٹروے پر سفر کے دوران اپنی اہلیہ کو بھی بھول کر چلتا بنا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ…

روس افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
ماسکو: روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں۔ اس حوالے سے…