اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا
ڈرون کیمروں سے نگرانی، فوری چالان اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
۔ا
اسلام آباد محمد سلیم سے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق یہ اقدام ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر کیا جا رہا ہے۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے لین کی خلاف ورزی، گریفتنگ، اوور لوڈنگ، ون ویلنگ اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔
اب تک ڈرون کی مدد سے 300 سے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ساڑھے 300 سے زائد شہریوں کو ٹریفک آگاہی فراہم کی گئی۔
متعدد خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خلاف ورزی کی فوری نشاندہی اور موقع پر چالان یا قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
رش والے مقامات کی نشاندہی بھی ڈرون کی مدد سے ہو رہی ہے، جس کے بعد خصوصی ٹیمیں فوری ایکشن لیتی ہیں۔
کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کے مطابق اگلے مرحلے میں اسلام آباد کے تمام سیکٹرز اور شاہراہوں پر یہ جدید نظام متعارف کروایا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین کا نفاذ مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔