کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ترین سطح پر جا پہنچا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر انڈیکس نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 136,140 کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سیاسی استحکام، معیشت میں بہتری کی امیدوں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کی پیش رفت کی بنیاد پر دیکھنے میں آ رہی ہے۔
مارکیٹ میں اس شاندار پیش رفت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور کئی سیکٹرز میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی ہے۔