اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا بین الاقوامی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے عین مطابق ہے، اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔
سفیر کا یہ بیان ان افواہوں کے پس منظر میں آیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے۔