لاہور (کورٹ رپورٹر)
لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے خلاف مبینہ نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار شہری ساجد نواز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا.ساجد نواز کے بیٹے نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے پولیس کو ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ منگل کے روز تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے ساجد نواز کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالتی حکم پر ملزم کی ہتھکڑیاں کھولی گئیں۔فاضل جج نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد شہری کو مقدمے سے بری کر دیا۔ یاد رہے کہ ساجد کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
