راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے نامزد وکلاء میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، نعیم بخاری، نیاز اللہ نیازی، ظہیر عباس اور ہارون نواز شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کی تینوں بہنیں اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی ان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات آج متوقع ہے، جس میں قانونی ٹیم مشاورت کرے گی جبکہ اہلخانہ عمران خان کی خیریت دریافت کریں گے۔