برلن: جرمن حکومت نے حالیہ ہفتوں میں اپنے ذخیرے سے تقریباً 54,000 بٹ کوائن فروخت کر دیے، جس کے نتیجے میں تقریباً 3.5 ارب ڈالر کا ممکنہ نقصان ہوا ہے۔ یہ بٹ کوائنز اصل میں جرمن پولیس نے 2024 میں ایک غیرقانونی سائٹ Movie2k.to سے ضبط کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق جرمنی کے حکومتی ادارے نے یہ بٹ کوائنز مختلف مراحل میں کرپٹو ایکسچینجز جیسے Coinbase، Kraken اور Bitstamp پر منتقل کیے اور فروخت کیے۔ اس اقدام نے بٹ کوائن کی قیمت پر بھی منفی اثر ڈالا، جس سے عالمی مارکیٹ میں بھی پریشانی پیدا ہوئی۔
