لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی) – ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی۔ انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی سب انسپکٹر قیصر ندیم اور ٹیم نے ستوکتلہ کے علاقے میں دورانِ پٹرولنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین علی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں حسنین علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہوسٹلز کے اردگرد نوجوان نسل کو نشے کا عادی بناتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ
جاپان: درجۂ حرارت میں اضافہ، شدید گرمی، ایک کی موت، ۱۰۰؍ سے زائد اسپتال داخل
جاپان میں درجہ حرارت میں اضافہ اور شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ۱۰۰؍ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جاپان کے مرکزی پریفیکچور گیفو میں گرم لہر کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے مطابق…

گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانےکا اشارہ دے دیا
اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں،جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لےکر آئیں،فیصل کریم کنڈی گورنرکی خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

حکومت کا پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ حکومت نے پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں…

تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکام ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی بھی مشکل ہوگئی۔
کراچی (نمائندہ خصوصی پاکستان)تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ناکام واپس لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی کے بعد اب تیونس سے تعلق رکھنے…

یو اے ای کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایرنی جوہری تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے صدر محمد بن زاید نے ایران پر امریکی حملے کے بعد علاقائی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی صدر نے سعودی ولی عہد محمد…