اسلام آباد – سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک اہم کیس کی عدالتی دستاویزات کوریئر سروس کی گاڑی سے چوری ہو گئیں۔ عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ فریق کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق یہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد سپریم کورٹ بھیجی جا رہی تھیں، جنہیں کوریئر سروس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ دورانِ سفر کوریئر کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے چھین لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے ساتھ کیس سے متعلق اہم عدالتی دستاویزات بھی چوری ہو گئیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کرائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں تعطل نہ آئے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے پیچھے کون ملوث ہے اور آیا ایف آئی آر درج کی گئی ہے یا نہیں، تاہم دستاویزات کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات نے عدالتی نظام اور کوریئر خدمات کی کارکردگی پر سنجیدہ تحفظات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ

واقعہ کربلا کی روشنی میں پاکستان خود دار فلاحی ریاست بن سکتا ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز…

امینہ اردگان کی پوپ لیو سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر عیسائیوں کے مضبوط موقف پر زور
ترک خاتونِ اول امینہ اردگان نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کیلئے عیسائی دنیا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ترک خاتونِ اول امینہ اردگان نے غزہ میں جاری انسانی…

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے مذمتی قرارداد پیش کی.
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے زیر قیادت جس میں تمام عہدیداران صدر، نائب صدور، سیکرٹری اور ممبران نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی اسرائیل کے خلاف۔ صدر نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ مسلم اُمہ کو آپس میں میل جول بڑھانا، اپنے خیالات کا اظہار، تعلقات میں بہتری لانا اور…

دمشق میں صدارتی محل اور وزارت دفاع پر اسرائیلی فضائی حملہ
شامی دارالحکومت میں زوردار دھماکے، جنرل اسٹاف کی عمارت کو شدید نقصان دمشق / تل ابیب / بیروت:اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل اور فوجی جنرل اسٹاف کے اطراف فضائی حملے کیے گئے، جن میں وزارت دفاع کی عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے "روئٹرز”…

پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن — عالمی رینکنگ میں بہتری، عوام کا بیرون ملک سفر کی جانب بڑھتا رجحان
اسلام آباد — پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ معروف بین الاقوامی ادارے "ہینلے اینڈ پارٹنرز” کی جانب سے جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، اور اب پاکستانی شہری دنیا کے 32…

غیر معیاری پیٹرول سے صدارتی قافلہ بند، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) – غیر معیاری پیٹرول کے باعث ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو اپنے قافلے کی گاڑیاں چھوڑ کر ایک نجی ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا۔ایرانی میڈیا کے مطابق، صدر پزشکیان تبریز کے دورے پر تھے جب ان کے قافلے نے صوبہ قزوین کے ایک پیٹرول پمپ سے ایندھن بھروایا۔ تاہم، گاڑیوں میں…