شامی دارالحکومت میں زوردار دھماکے، جنرل اسٹاف کی عمارت کو شدید نقصان
دمشق / تل ابیب / بیروت:
اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل اور فوجی جنرل اسٹاف کے اطراف فضائی حملے کیے گئے، جن میں وزارت دفاع کی عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے "روئٹرز” اور "فرانس پریس” کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔