لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں انصاف کی اہمیت اور حکومت پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: "جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔”وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ: "جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "اگر انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورے خواب بن جاتی ہے۔ انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی روشن کر سکتی ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:”پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح دینا میرا عزم ہے۔ ناانصافی کے سدباب کے لیے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں، اور حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہر فرد کو بلاامتیاز حقوق اور انصاف کی فراہمی ہے۔”آخر میں مریم نواز شریف نے کہا:”انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا عہد بھی۔”عالمی یومِ انصاف پر ان کا یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو منصفانہ اور مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ

ویزا منسوخی کا غیر متوقع اثر:اس اقدام سے پاکستانیوں سے زیادہ ہندوستانی طلبہ کو نقصان پہنچے گا: رپورٹ
مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ۵ برسوں میں ایک ہزار ۹۶۸ ہندوستانی طلبہ نے پاکستانی اداروں میں داخلہ لیا۔ حکومت یا تعلیمی حلقوں میں کوئی بھی اس بات کا واضح جواب نہیں دے سکا کہ پاکستان، ہندوستانی طلبہ کو کیوں زیادہ راغب کرتا ہے اور ہندوستانی طلبہ کون سے مضامین کی…

اسلام آباد ایکسائز کا انقلابی اقدام: گاڑیوں کی ملکیتی نمبر پلیٹس متعارف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب گاڑیوں کو جاری کی جانے والی نمبر پلیٹیں مالک کی ملکیت سے منسلک ہوں گی، نہ کہ گاڑی سے۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت اگر…

حکومت نے بجلی کے صارفین سے ود ہولڈنگ اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کرلیے
اسلام آباد : محمد سلیم سے حکومت نے مالی سال 25-2024ء کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے بے زبان صارفین سے وِد ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کیے جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 600 ارب روپے تھی، یعنی 110 ارب روپے کی کمی واقع…

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بھیجے گئے آٹے میں منشیات پائی گئیں ہیں۔
یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ادویات امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن کی طرف سے تقسیم کیے گئے آٹے کے تھیلوں میں پائی گئیں۔ مزید مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا راولپنڈی ڈویژن کےاجلاس کاانعقاد۔
اجلاس کی صدارت ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ پنجاب ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کی۔ اجلاس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی گئیاجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال گیاڈیجیٹل میڈیا محض اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک طاقتور…
پارلیمانی سفارت کاری دوطرفہ مصروفیات میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، ایمب اسٹوئینسکو
پاکستان رومانیہ تعلقات میں سب سے آگے پارلیمانی ڈپلومیسی پاکستان اسلام آباد رومانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں H.E. رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو، رومانیہ کے سینئر حکام اور سینیٹ کے اراکین بشمول سینیٹرز راحت جمالی، آغا شاہ زیب درانی،…