لندن (شوبز ڈیسک) مشہور برطانوی اداکارہ ایما واٹسن، جنہوں نے ہیری پوٹر فلم سیریز میں "ہرمائنی گرینجر” کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی، کو مقررہ رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے کے باعث چھ ماہ کیلئے ڈرائیونگ سے محروم کر دیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، ایما واٹسن نے 31 جولائی 2024 کو آکسفورڈ کے علاقے میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔ چونکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی 9 پوائنٹس موجود تھے، مزید تین پوائنٹس کے اضافے کے بعد برطانیہ کے "ٹوٹنگ اپ” قانون کے تحت انہیں چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ہائی وِکَمب میجسٹریٹس کورٹ نے ان پر £1,044 (تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایما واٹسن اس پیشی پر خود موجود نہیں تھیں اور ان کے وکیل نے عدالت میں ان کا مؤقف پیش کیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی دن اسی عدالت میں اداکارہ زوئی وانامییکر پر بھی تیز رفتاری کے باعث چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی، جنہیں 40 میل فی گھنٹہ کی حد میں 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔برطانیہ میں "ٹوٹنگ اپ” قانون کے مطابق اگر کسی ڈرائیور کے لائسنس پر 12 یا اس سے زائد پوائنٹس جمع ہو جائیں تو عدالت ڈرائیونگ پر عارضی پابندی عائد کر سکتی ہے۔

متعلقہ

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟
عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا…

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق پائی جانے والی تشویش۔! از قلم عرفان احمد خان
Tom Lantos امریکی کانگرس کے اہم ڈیموکریٹ ممبر تھے ۔ وہ کیلیفورنیا سے 1981سے 2008 تک کانگرس کے ممبر رہے ۔ 11 فروری 2008 کو وفات کے دن تک فارن افئیرز کمیٹی کے چیرمین تھے ۔ آپ نے اپنی سیاست میں حقوق انسانی کو بہت اہمیت دی ۔ ان کی وفات کے بعد کانگرس کی…

کبھی ممبئی کے فٹ پاتھ پر کتابیں بیچنے والے رضوان ساجن اب دبئی میں کروڑوں روپے کمار ہے ہیں
رضوان ساجن ڈینیوب گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں جو روزانہ تقریباً۳۲؍ کروڑ روپے کماتےہیں۔آج ان کا گروپ متحدہ عرب امارات ، عمان، قطر، سعودی عرب اور ہندوستان جیسے کئی ممالک میں سرگرم ہے۔متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی پوری دنیا میں اپنی لگژری لائف اسٹائل اور بلند و بالا عمارتوں کی وجہ سے مشہور…
ایران اسرائیل تنازع میں شدت سے وسیع نقل مکانی کا خطرہ: یو این
اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے اسرائیل اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تنازع میں مزید شدت آئی تو خطے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ ہے۔ پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے…

جی ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخی اقدام، شفاف اور مؤثر تفتیش کے لیے نئے ایس او پیز جاری
اسلام آباد (محمد سلیم سے )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کو مزید مؤثر، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ ان ایس او پیز کا مقصد نہ صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ…
عالمی حرکاتِ فکر: تنازعات میں جرمنی کا کردار۔
جرمن وزیر خارجہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکراتی میز پر واپسی کرے اور نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے عہد کا اظہار کرے مزید پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیشرفت