بنگلورو (اسپورٹس ڈیسک) — کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 4 جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جو خطرناک بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا، اس کے ذمہ دار رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی)، اس کے ایونٹ پارٹنرز، اور تقریب کے ناقص انتظامات ہیں۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب آئی پی ایل 2025 میں آر سی بی کی تاریخی فتح کی خوشی میں ایک عوامی جشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہونے پہنچے۔ حکام کے مطابق، شرکاء کی بڑی تعداد، مناسب سیکیورٹی انتظامات کی عدم موجودگی، اور ورچوئل پروموشن، بالخصوص ویرات کوہلی کے جشن سے متعلق ویڈیوز، نے مجمع کو مزید اکسانے میں کردار ادا کیا۔کرناٹک حکومت نے عدالت کو بتایا کہ:
آر سی بی اور منتظمین نے اجازت سے زائد افراد کو جمع ہونے دیا۔
ایونٹ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔
ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے جشن کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے سے ہجوم مزید بے قابو ہو گیا۔عدالت نے ابتدائی طور پر واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور آزاد انکوائری کی سفارش کی ہے تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
