برلن/دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) — جرمنی نے اسرائیل کی جانب سے شام میں حالیہ فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو کسی صورت خطے کی کشیدگی کا میدان جنگ نہیں بننے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ "دمشق سمیت اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں ہم تمام مقامی اور بین الاقوامی فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو شام میں استحکام اور سیاسی منتقلی کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔”یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے بدھ کے روز دمشق، صدارتی محل کے نواحی علاقوں اور جنوبی شام میں شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد جنوبی شام میں دروز برادری کو تحفظ فراہم کرنا تھا، جنہیں حالیہ دنوں میں عسکری جھڑپوں کا سامنا ہے۔شامی حکومت نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی "واضح خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے شامی سرکاری افواج پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی شام میں تنازعہ کے علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔شام کے جنوبی صوبے سویدا میں 13 جولائی سے بدو قبائل اور دروز عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک درجنوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومتی فورسز کی جانب سے شہر پر قبضے کی کوششوں کے جواب میں اسرائیل نے درعا اور دمشق میں شامی افواج کو نشانہ بنایا۔تاہم بدھ کے روز شامی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی 14 شقیں ہیں۔ ان شقوں میں فوری جنگ بندی اور شامی ریاست و دروز عمائدین پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام میں دروز اقلیت کی آبادی تقریباً سات لاکھ کے قریب ہے، جن میں سے زیادہ تر سویدا گورنریٹ میں مقیم ہیں۔

متعلقہ

ایلن مسک — کیا اب سیاست کی دنیا میں انقلاب آنے والا ہے؟
دنیا کی موجودہ ٹیکنالوجی کو اگر کسی ایک شخصیت میں مجسم دیکھا جا سکتا ہے، تو وہ ایلن مسک ہیں۔ ایک ایسا نابغۂ روزگار انسان، جس نے اسپیس ایکس کے ذریعے خلاء کو تجارتی میدان میں داخل کیا، ٹیسلا کے ذریعے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو قابلِ عمل بنایا، اور اب سابقہ ٹوئٹر یعنی X کو…

چین، پاکستان، بنگلہ دیش کا ’سارک‘ کو ختم کرنے پر غور، نئے علاقائی اتحاد کیلئے کوششیں
پاکستان اور چین، اس نئے اتحاد میں شرکت کیلئے سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان جیسے سارک کے دیگر ممبر ممالک کو دعوت دے سکتے ہیں۔پاکستان اور چین، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک SAARC) کی جگہ ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سارک کے قیام اور اس…
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے اڑان بھری – اسرائیلی فوج
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو 60 بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے : اسرائیلی فوج اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کیے… اور اس حملے میں اس جہاز "گلیکسی لیڈر” کو بھی نشانہ بنایا گیا جسے حوثی کئی ماہ سے قبضے میں لیے ہوئے ہیں اسرائیلی فوج نے آج پیر کے روز…

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قصور میں ”سُتھرا پنجاب” کے ورکرز کو انعامی چیکس اور خراجِ تحسین
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ”سُتھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر قصور کے محنتی ورکرز کو انعامی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے نہ صرف حکومت پنجاب کی جانب…

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میڈیا پر صحت کارڈ کے حوالہ سے چلنے والی خبر کے بارے میں اہم بیان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ لاہور( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس۔ علی سے)حکومت پنجاب نے حال ہی میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مد میں گذشتہ پانچ برسوں کے واجبات 22 ارب روپے ادا کئے ہیں۔یہ باتیں صوبائی وزیر…
بچوں کے خلاف تشدد ۲۰۲۴ء میں بد ترین سطح پر: اقوام متحدہ
بچوں کے خلاف تشدد `تاریخ کے بدترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ غزہ سب سے زیادہ متاثر، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ خطوں میں غزہ، مغربی کنارا، کانگو، صومالیہ، نائجیریا، اور ہیتی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں Toggle navigation بچوں کے خلاف تشدد ۲۰۲۴ء میں بد ترین سطح پر: اقوام متحدہ…