ویسبادن / واشنگٹن / کییف (مانیٹرنگ ڈیسک) — نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ نیٹو کے سپریم ملٹری کمانڈر الیگزوس گرینکیوچ نے جمعرات کے روز جرمن شہر ویسبادن میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔الیگزوس گرینکیوچ کے مطابق: "ہم جرمن اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت پیٹریاٹ سسٹمز کی منتقلی کے لیے سرگرم ہیں، اور مجھے جلد از جلد حرکت میں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل، بیٹریز اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ: "یہ صرف میزائل نہیں بلکہ پیٹریاٹ بیٹریوں کے مکمل سیٹ کی صورت میں میدان جنگ میں جلد تعینات کیے جائیں گے۔”یہ بیان انہوں نے نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران دیا، جس میں یوکرین کی جنگی کوششوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا۔مارک روٹے نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ نیٹو اور امریکہ کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے کے تحت یوکرین کو "بڑی مقدار” میں فضائی دفاعی ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ: "یہ اقدام یوکرین کو روسی حملوں سے بچانے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔”صدر ٹرمپ کے مطابق اس فوجی امداد کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے، اور اس کا خرچ نیٹو اور امریکہ مشترکہ طور پر برداشت کریں گے۔ نیٹو کی طرف سے مالی ادائیگی کی ضمانت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مغربی دنیا روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کو اپنی اجتماعی سلامتی کا حصہ سمجھ رہی ہے۔دوسری جانب، روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی عمل اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ ترکیہ میں 16 مئی اور 2 جون کو ہونے والے مذاکرات کے دو ادوار ناکام ہو چکے ہیں اور تیسرے دور کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ کی جانب سے صدر پوتن کو جنگ روکنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں بھی اب تک بے نتیجہ رہی ہیں۔

متعلقہ

لاہور میں بارش کے بعد واسا کا ریسکیو آپریشن جاری، کئی اہم علاقے کلیئر
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)واسا لاہور نے حالیہ شدید بارشوں کے بعد "پوسٹ رین آپریشن” تیز کر دیا ہے۔ ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران لبرٹی چوک،…
معرکۂ حق: افواج پاکستان کی عظیم فتح پر پرجوش نغمہ جاری
آپریشن "بنیان مرصوص” کی تاریخی کامیابی پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیزنغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانینغمے میں پاک فضائیہ کی بروقت اور کامیاب حکمت عملی کو خصوصی خراج تحسین پاک فضائیہ جرات، مہارت اور قربانی کی عظیم علامت ہے جو ہر لمحہ…

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی نامی شخص کو سزائے موت دی گئی…

برطانیہ: قانون سازوں کا یوکرین کی طرز پر ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ کا مطالبہ
روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم…

40 ہزار پاکستانی زائرین غائب! وزیر مذہبی امور کا بڑا انکشاف
اسلام آباد.وزیر مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین جو عراق، شام اور ایران زیارات کے لیے گئے تھے، ابھی تک واپس نہیں لوٹے اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے پاس کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے بتایا…