بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس پیسوں کی تفصیلات بھارتی میڈیا میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڑ کے لیے کماؤ پوت بن گئی ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈ کے کُل بجٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ کمایا۔ آئی پی ایل کا بی سی سی آئی کے ریونیو میں 59 فیصد سے زیادہ کا حصہ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے مالی سال 24-2023 میں 9 ہزار 741 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائے، بی سی سی آئی کی کُل کمائی میں آئی پی ایل نے 5 ہزار 761 کروڑ کما کر دیے۔آئی پی ایل کے علاوہ بی سی سی آئی کی آمدنی میں ویمنز پریمیئر لیگ، اسپانسر شپ اور میڈیا رائٹس کے پیسے بھی ہیں۔ بی سی سی آئی کے ریزرو اکاؤنٹس میں 30 ہزار کروڑ کے قریب پیسے پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سود کی مد میں بی سی سی آئی کو سالانہ 1 ہزار کروڑ روپے آتے ہیں، علاوہ ازیں بی سی سی آئی کو آئی سی سی سے سالانہ کمائی کی مد میں بھی بڑا شیئر ملتا ہے۔

متعلقہ
غیرت کے نام پر قتل کئے گئے جوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد بلوچستان حکومت حرکت میں آ گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوگئی, مزید انکشافات
بلوچستان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک لڑکی اور لڑکے کو سرعام قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے ڈغاری کے مقام پر عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل پیش آیا، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی…

*وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سوات واقعہ پر اظہار افسوس*
پشاور: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس پشاور: دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور پشاور: ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری یے، علی امین گنڈاپور پشاور:…

کوئٹہ: محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کا عزم
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں، اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا…

حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا. حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔…

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی…

پاک، ازبکستان مشترکہ گروپ کے ذریعے میری ٹائم، بلیو اکانومی کو فروغ دیں گے۔
(انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) پاکستان اور ازبکستان نے بحری تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد بلیو اکانومی، گرین شپنگ اور وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب سے ملانے والے ایک مضبوط ٹرانس ریجنل تجارتی فن تعمیر کی غیر استعمال…