راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں باہمی تعاون بڑھانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے دفاعی شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ نہ صرف دونوں افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو بھی فروغ دیا جا سکے۔یہ ملاقات پاکستان اور لیبیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 25 من گوشت برآمد
اسلام آباد: فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی گدھے کے گوشت کی غیر قانونی فراہمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ڈائریکٹر…

200 یونٹ والے کو 70 فیصد سبسڈی جا رہی ہے اویس لغاری
اسلام آباد (کنٹری ہیڈ نیوز محمد سلیم سے) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 200 یونٹ والے کو 70 فیصد سبسڈی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک ممبر نےجن کے 1300 میگا واٹ کے پاور…

مودی حکومت کا ہندی زبان کا نفاذ: نیا سیاسی بحران سر اٹھانے لگا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک بھر میں ہندی زبان کو فروغ دینے اور لازمی قرار دینے کی پالیسی نے بھارت کی متعدد ریاستوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس سے مودی حکومت کے لیے ایک نیا سیاسی بحران جنم…

حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے اسرائیل
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ فوج، وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چیف آف سٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔ تفصیلات…

مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا
پشاور (سیاسی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے نیاز احمد کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی…

ایران اور اسرائیل نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، امریکی صدر
سب کو مبارک ہو، اگلے 6 گھنٹوں میں دونوں جانب سے حملے بند کردیے جائیں گے، 6 گھنٹے بعد ایران جنگ بندی کا آغاز کرے گا اور 12ویں گھنٹے میں اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ…