دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو معمولی زخمی حالت میں بحفاظت نکال لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 4 کوہ پیما کے ٹو پر مہم جوئی میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودے نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچا لیا، جنہیں معمولی زخم آئے ہیں اور وہ اسکردو ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔بدقسمتی سے پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ان کا تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا اور ان کی میت آج اسکردو پہنچائے جانے کے بعد آبائی گاؤں سدپارہ میں سپرد خاک کی جائے گی۔یہ واقعہ ایک بار پھر مہم جوئی کی خطرناکی اور پہاڑی موسم کی بے رحم حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ
سال 2025: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں پولیس کی شاندار کارکردگی، امن و امان میں نمایاں بہتری
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)سال 2025 اسلام آباد پولیس کے لیے تاریخی ثابت ہوا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کے بعد ایک نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جنہوں نے شہریوں…

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میڈیا پر صحت کارڈ کے حوالہ سے چلنے والی خبر کے بارے میں اہم بیان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ لاہور( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس۔ علی سے)حکومت پنجاب نے حال ہی میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مد میں گذشتہ پانچ برسوں کے واجبات 22 ارب…

ویمنز یورو 2025ء: انگلینڈ کی اضافی وقت میں اٹلی پر فتح، فائنل میں جگہ بنا لی
ویمنز یورو 2025ء کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ نے اٹلی کو اضافی وقت میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا اختتام مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا، تاہم اضافی وقت میں انگلینڈ کی جانب سے الیسیا روسو نے فیصلہ…

قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے
قوم کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر سپاہی نے کارگل کے محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا۔ وطن کی…

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہوں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور سزا کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے "پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا…

سابق وزیر داخلہ رحمانی فضلی کو چین میں ایران کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
بیجنگ: ایران کے چین میں نئے تعینات ہونے والے سفیر ابوالرضا رحمانی فضلی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ یہ تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی جہاں رحمانی فضلی نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ رحمانی فضلی، جو…