امریکی جنگی ہیرو جیک لارسن، جنہیں سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ "Papa Jake” کے نام سے جانتے تھے، 17 جولائی کو 102 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی نواسی مکائیلا لارسن نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جیک پُرامن طور پر دنیا سے رخصت ہوئے اور "آخری لمحے تک لطیفے سنا کر سب کو ہنسا رہے تھے۔
1.2 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے پاپا جیک نے TikTok پر جنگی یادوں اور زندگی کے سبق آموز تجربات کو دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں پیش کر کے نوجوان نسل کو متاثر کیا۔ان کی باتوں میں زندگی کی محبت، مزاح اور جنگ کی ہولناکیوں کی سچائی کا حسین امتزاج ہوتا تھا۔جیک لارسن کیلیفورنیا کے شہر لافائیٹ میں مقیم تھے۔ان کے انتقال پر لاکھوں مداح افسردہ ہیں، اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے خراجِ عقیدت کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا