دوحا (نمائندہ خصوصی) – قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری پاکستانی آموں کی نمائش کو عوام اور سفارتی حلقوں کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ نمائش میں اب تک 600 من سے زائد پاکستانی آم فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد اس منفرد ایونٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔یہ نمائش 10 جولائی سے 19 جولائی تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان سے تازہ درآمد شدہ آموں کی مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آم سے تیار کردہ جوس، اچار، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء بھی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔نمائش میں اب تک 48 ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ہے جبکہ 70 سے زائد پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شریک ہیں۔نمائش کا مقصد نہ صرف پاکستانی آموں کو عالمی منڈی میں متعارف کرانا ہے بلکہ اس سے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔منتظمین کے مطابق نمائش کو توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے اور آئندہ سال اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

متعلقہ

دنیا بھر میں کشمیری یومِ الحاق پاکستان منا رہے ہیں، صدر و وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد / مظفرآباد – 19 جولائی 2025آج دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم الحاق پاکستان جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ یہ دن 19 جولائی 1947 کی اس تاریخی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جب آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں…

مری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کی تباہ کاریاں
مری، پنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشیں، درخت اکھڑ گئے، گھروں میں پانی داخل مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی درخت گر گئے اور سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئیں۔بوستال روڈ اور ایکسپریس وے (آوائین…
آج کی رات کو اسرائیل کیلئے دن بنا دیں گے’، ایران کی اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کی تیاری
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی…

پاکستان 2035 تک چاند پر قدم رکھے گا: احسن اقبال
اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سپارکو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خلائی تحقیق میں نئے اہداف کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جھڑپیں، اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ سرحدی تنازع ایک بار پھر شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر واقع دو مندروں کے قریب جھڑپیں بھڑک اُٹھی ہیں۔ سرحدی کشیدگی کے باعث کئی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں، جس پر اقوام…
🌞 آج سال 2025 کا طویل ترین دن ہے! 🌙
آج 21 جون کو پاکستان میں رواں سال کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ یہ دن فلکیاتی کیلنڈر میں گرمیوں کا آغاز (Summer Solstice) بھی کہلاتا ہے 📏 آج دن کا دورانیہ:🕒 13 گھنٹے 41 منٹ 🌌 آج رات کا دورانیہ:🕒 10 گھنٹے 19…