اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے تناظر میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں چینی باشندوں کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔”وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد ہمارے اقتصادی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔وزیراعظم نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چینی باشندوں کی آمد و رفت کے لیے سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی غیر قانونی کال سینٹرز کیخلاف کارروائیاں 93 گرفتار
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد…

برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرنے پر آمادہ
UK Signals Readiness to Recognize Palestinian State if Israel Fails to Ceasefire in Gaza برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے حالیہ بیان نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے فوری طور پر جنگ…

ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حدتک ختم ہوگیا، موساد چیف
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حد تک ختم ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سالوں تک کام کیا تاکہ درست وقت پر درست اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا…

وائٹ واش سے بچاؤ، پاکستان نے آخری میچ میں بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرایا
میر پور: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش کو 74 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش سے خود کو بچا لیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 179 رنز…

جرمن پارلیمان نے عبوری پناہ گزینوں کے لیے فیملی ری یونین معطل کر دی۔
نچلی ایوان (بُنڈیسٹاگ) نے اُن افراد کے رشتے داروں کی آمد دو سال کے لیے روکنے کا بل منظور کیا ہے جنہیں مکمل پناہ نہیں ملی بلکہ وہ "ذیلی تحفظ” (subsidiary protection) کے تحت ہیں ۔ مزید فرانسیسی صدر اور اہلیہ کا امریکی پوڈکاسٹر پر ہتکِ عزت کا…
پاکستان تمام سفارتی فورمز پر ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مزید عمران خان کی ضمانت کیس میں نیا موڑ: سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل، سماعت 12 اگست کو مقرر