کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) — پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے سال 2024 سے جاری سفر مایوس کن ثابت ہوا ہے، جب تمام فارمیٹس کے بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ اب پاکستان کے نام جُڑ گیا ہے۔
اب تک کھیلے گئے 64 میچز میں سے 38 میں ناکامی کے بعد پاکستان اس فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے، جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز اس شرمناک اعزاز کے ساجھے دار تھے۔
حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست نے نہ صرف سیریز پاکستان کے ہاتھ سے نکال دی بلکہ ٹیم کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
پاکستان: 64 میچز، 38 شکستیں
بنگلہ دیش: 63 میچز، 37 شکستیں
ویسٹ انڈیز: 65 میچز، 37 شکستیں ۔
شائقین کرکٹ اور ماہرین نے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ سے بڑے فیصلوں کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ایک بار پھر "شاہینوں کی اونچی اڑان” ممکن ہو سکے۔