پاکستان اسلام آباد( بیورو رپورٹ محمد سلیم جٹ سے
ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (YJA) کی نومنتخب کابینہ کو ملک بھر سے نمایاں سیاسی، عدالتی، سماجی، تجارتی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ان شخصیات اور اداروں نے نوجوان صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تحقیقاتی، ذمہ دار اور قومی مفادات کی محافظ صحافت کو فروغ دیں گے۔
میڈیا اور تعلیمی اداروں کی جانب سے خراج تحسین
رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 102.02 پر براہِ راست خصوصی نشریات میں ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی گئی۔ یونیورسٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور رفاء انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر عرفان بھٹی صاحب اور یشفاء صاحبہ کی صحافتی حوصلہ افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
سابق وزراء اور عسکری شخصیات کا خیرمقدمی ردعمل
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پارلیمانی سیکرٹری دفاعی پیداوار اسامہ اشفاق سرور نے اپنی مبارکبادی پیغامات میں نئی کابینہ کو ملکی صحافت میں اصلاحات، نوجوانوں کی رہنمائی اور قومی بیانیے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) شاہ خاور، سابق سینیٹر اعتزاز احسن، مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے نوجوان صحافیوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
تجارتی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے تہنیتی پیغامات
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے کنوینر خالد چوہدری
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر
راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن
سواتی قوم ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان (مرکزی صدر منور خان سواتی، سیکریٹری جنرل شفاعت علی خان سواتی، صدر اسلام آباد سعید خان سواتی)
پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد (صدر راجہ ارشد محمود)
ان تمام اداروں نے نوجوان صحافیوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
نومنتخب کابینہ کے عہدیداران
ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ میں شامل نمایاں عہدیداران درج ذیل ہیں:
چیئرمین: ملک زبیر اعوان (روز نیوز)
صدر: محمد یوسف خان (اے پی پی)
جنرل سیکرٹری: عثمان مغل (پبلک نیوز)
فنانس سیکرٹری: سونیا ستی (پی ٹی وی نیوز)
سیکرٹری اطلاعات و نشریات: سنابل جہانگیر (اب تک نیوز)
نائب صدور: عدنان عارف (ڈیلی ٹائمز)، انوار عباسی (اے بی این نیوز)، ملک طاہر اعوان (اے پی پی)
جوائنٹ سیکرٹریز: امجد عباسی (92 نیوز)، چوہدری سجاد (ایک نیوز ٹی وی)، حباء عباسی (کوہ نور نیوز)
مجلس عاملہ کے اراکین: ضمیر اسدی (انٹرنیوز)، عدیل اشرف، انیلا بشیر، فیصل خان، راجہ عاصم، احسن بٹ، عمر خطاب، عثمان پراچہ، عمران عمار، سلمیٰ ملک، ملک شاہ زیب، محمد سلیم، آصف جنجوعہ
صدر ایسوسی ایشن کا پیغام
صدر ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد یوسف خان نے تمام معزز شخصیات اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:
"ہم نئی نسل کے صحافیوں کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور وعدہ کرتے ہیں کہ ہم صحافتی میدان میں دیانت، تحقیق اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔”
