کابل: طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ملک قطر، افغانستان سے 3,100 افغان شہریوں کو ملازمتیں دے گا۔
افغان وزارت محنت کے ترجمان سميع اللہ ابراہیمی کے مطابق، یہ معاہدہ رواں ماہ قطر کے ساتھ طے پایا ہے اور ملازمتوں کے لیے درخواستوں کا عمل منگل سے شروع ہو چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8,500 سے زائد افراد نے کابل اور قریبی علاقوں سے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ ملک بھر سے 15,500 افراد کے رجسٹر ہونے کی توقع ہے۔
صرف قندھار میں تقریباً 1,000 افراد اور ہرات میں 2,000 افراد نے درخواستیں دی ہیں۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے میں مدد دے گا۔