تہران (انٹرنیشنل نیوز ایجنسی)
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا رہے گا، ایران کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IAEA) ایران سے بات چیت کے لیے جلد ایک وفد بھیجے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس افزودگی کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور سائنسدانوں کی ایک بڑی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ IAEA کا وفد آئندہ دو ہفتوں میں ایران پہنچے گا۔ یہ مذاکرات ایرانی پارلیمنٹ کے نئے قانون کے بعد تعاون کے دائرہ کار پر بات چیت کے لیے ہوں گے۔یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
