بیجنگ (انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)
چین نے ماحولیاتی تحفظ اور صحرا کو سرسبز زمین میں تبدیل کرنے کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے اب تک 43 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر ریگستانی زمین کو مؤثر حکمتِ عملی، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور شجرکاری مہمات کے ذریعے سرسبز و شاداب علاقوں میں بدل دیا ہے۔یہ اقدام نہ صرف چین کے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں اور ریگستانی پھیلاؤ کے خلاف ایک عملی مثال کے طور پر بھی سامنے آ رہا ہے۔