کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کے ساتھ پاکستانی رضاکار بھی یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، زیلنسکی نے وسط ایشیائی ممالک کے شہریوں پر بھی اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ تاہم پاکستانی حکومت کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔