اداکارہ کے مطابق والدہ نے مبہم انداز میں انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر چھپانے کی کوشش کیا کریں، جس پر انہوں نے والدہ کو کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گی، انہوں نے آج تک اپنی کوئی بات اور چیز خفیہ نہیں رکھی
۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی، بچے کی پیدائش اور طلاق سمیت عمر بھی کبھی خفیہ نہیں رکھی اور نہ وہ عمر کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔