پشاور ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو عہدوں سے فارغ کر دیا
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔عدالتی اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے کارروائی کے دوران خود ہی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا، جسے قبول کر لیا گیا، جبکہ ایک اور ایڈیشنل…
پشاور:
پشاور ہائیکورٹ نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے کارروائی کے دوران خود ہی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا، جسے قبول کر لیا گیا، جبکہ ایک اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو باقاعدہ انکوائری کے بعد ملازمت سے برخاست کیا گیا۔
ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں ثابت ہوئیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی نظام میں شفافیت، دیانت داری اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
