وائٹ ہاؤس کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مہم
واشنگٹن ڈی سی — مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک بڑی احتجاجی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں جدید ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے بے…
واشنگٹن ڈی سی — مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک بڑی احتجاجی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں جدید ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرین نے ڈیجیٹل ڈسپلے پینلز پر کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم، فوجی آپریشنز، اور میڈیا پر پابندیوں کی دستاویزی تصاویر اور ویڈیوز دکھائیں۔ مظاہرین نے امریکی حکومت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
شرکاء نے کہا کہ “دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دروازے پر کھڑے ہو کر ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں جمہوریت کا خون بہایا جا رہا ہے۔”
