اسلام آباد (محمد سلیم سے)محرم الحرام کے ایام میں مجالس ڈیوٹی میں فرائض میں غفلت و لاپروائی برتنے اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر ایس ڈی پی او آئی نائن کو کلوز اور چارج شیٹ کر دیا،
ایس ایچ او آئی نائن سید اشتیاق احمد کی دو سال سروس ضبط کی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ٹک ٹاکر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی ریورشن کرکے کلوز لائن ہیڈ کوارٹر اور حوالات ڈیوٹی پر لگا دیا گیا،
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی صاحب نے اسلام آباد ضلع بھر کے تمام افسران کو ہدایات کی ہے کہ مجالس ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی۔