ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ بسیج نیم فوجی دستوں اور دیگر فورسز کے گشت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ جاری ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس امر کا اظہار حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اتوار کے روز کیا ہے۔
انہوں نے کہا ‘سیکیورٹی انتظامات کے لیے گشت ضروری ہے۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں ، اسی لیے گشت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ہمیں بسیج فورسیز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔’