ایس ایس پی فواد الدین ریاض قریشی کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے باقاعدہ طور پر ڈی آئی جی رینک لگائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رینک لگانے کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے فواد الدین ریاض قریشی کو ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فواد الدین ریاض قریشی کو پیشہ ورانہ خدمات، دیانتداری اور محنت کے اعتراف میں ترقی دی گئی، جو کہ محکمہ پولیس کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔