سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں نے شہریوں کی عزت اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے، یہ بات ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوئی نے اٹلی کی ایک تقریب میں کہی۔

اٹلی میں میلان کورٹس سے ’’کسی ملک میں سماجی و معاشی انصاف کی فراہمی میں آئین کا کردار: ہندوستانی آئین کے ۷۵؍ سال پر تاثرات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کرنے والی ایسی من مانے طریقے سے کسی تعمیرات ، قانون کی حکمرانی اور آئین کے آرٹیکل ۲۱؍ کے تحت رہائش کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس گوئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ایک عام شہری کے لیے گھر کی تعمیر اکثر سالوں کی محنت، خوابوں اور تمناؤں کا حاصل ہوتی ہے۔ گھر محض جائیداد نہیں ہوتا بلکہ یہ کسی خاندان یا فرد کے استحکام، تحفظ اور مستقبل کی اجتماعی امیدوں کی علامت ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایگزیکٹو (انتظامیہ) ایک ہی وقت میں جج، جیوری اور جلاد نہیں بن سکتی۔‘‘