
صدرِ مملکت کی آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے اُن کا استقبال کیا

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر بھی موجود تھے
چیئرمین پی او ایف نے صدرِ مملکت کو پی او ایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس کے بارے میں بریفنگ دی
پی او ایف واہ ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، بریفنگ
بریفنگ میں پی او ایف کی فنی صلاحیتوں اور دفاعی پیداوار میں ادارے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ کیا
صدرِ مملکت نے فیکٹریز کے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی
صدرِ مملکت نے موجودہ اور آئندہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا
پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے، صدرِمملکت