البانیز کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ، گوگل اور امیزون جیسی کئی کمپنیاں اسرائیل کے آبادکاری-استعماری منصوبے کو برقرار رکھنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل پرستی اور نسل کشی میں حصہ لے رہیں ہیں
متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کئی مشہور بین الاقوامی کمپنیوں پر اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر قبضے اور فوجی کارروائیوں میں مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کرتی ہیں، نے اپنی رپورٹ میں درجنوں امریکی اور عالمی کمپنیوں کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور فوجی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ یہ رپورٹ، جس کا عنوان "قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک” ہے، جنیوا میں پیش کی جائے گی۔