
لندن:نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔نواز شریف نے دو ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، دوران قیام نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں، حکومت پاکستان بہترین کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا تعلق مذہبی اور ثقافتی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔
نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے، مسلم لیگ ن کے اوورسیز کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔