اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) — پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے سینئر افسر خان زیب مہمند کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خان زیب مہمند اب خیبر پختونخوا میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی تعیناتی کو پولیس سروس میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے صوبے میں امن و امان کی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ خان زیب مہمند اپنے پیشہ ورانہ انداز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی، اور امن و امان کے قیام میں مؤثر حکمت عملی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
مزید معلومات آئندہ چند روز میں ان کی تعیناتی کے بعد سامنے آئیں گی۔