کمپنی تقریباً۱۰؍ سے۱۲؍نئے کارخانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کچھ کارخانے کمپنی خود بنائے گی اور کچھ میں دوسری کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرے گی۔

مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ( آر سی پی ایل ) اپنے بیوریج برانڈز پر بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی آئندہ ۱۲؍ سے ۱۵؍ مہینوں میں ۸؍ہزار کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری کیمپا اور دیگر مشروبات کی پیداوار بڑھانے کے لئے کی جائے گی۔ ریلائنس کنزیومر اس سرمایہ کاری کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کا مقصد کو کا کولا او ر اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کو ٹکر دینا ہے اور ساتھ ہی ملک بھر میں موجود چھوٹے اور علاقائی برانڈز کو بھی چیلنج کرنا ہے۔