
چوہدری تنویر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
چوہدری تنویر نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
چوہدری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سوال لائن میں درج ہے۔
سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو رواں سال 12 فروری کو کچہری چوک میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
مقتول کے ورثاء نے چوہدری تنویر اور اسکے بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج کروایا تھا