
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراءکریں گے، سینیٹر روبینہ خالد
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نہ صرف مالی معاونت کرے گا، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر بھی کھڑا کرے گا، سینیٹر روبینہ خالد
بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں "فرینڈز آف بی آئی ایس پی” پلیٹ فارم کے تحت مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد
چیمبرز آف کامرس، این جی اوز اور ترقیاتی شراکت داروں کی شرکت، بینظیر ہنرمند پروگرام کے اقدام کو سراہا
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قول تھا: "ہنر آپ کا سرمایہ ہے”، سینیٹر روبینہ خالد
بینظیر ہنر مند پروگرام کا مقصد مستحق افراد کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے، سینیٹر روبینہ خالد
سینیٹر روبینہ خالد کا تمام اسٹیک ہولڈرز کو
ہنر مند افراد کو مختلف انڈسٹریز سے منسلک کرنے پر زور
مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر، بین الاقوامی سرٹیفکیشن، اور باوقار روزگار — یہی بینظیر ہنرمند پروگرام کا فریم ورک ہے، سینیٹر روبینہ خالد
ہماری ترجیح صرف تربیت دینا نہیں، بلکہ تربیت کے بعد روزگار تک رسائی دینا ہے، سینیٹر روبینہ خالد