
پاکستان جیکب آباد آج صبح جعفر ایکسپریس جو کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، جیکب آباد کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی، جس کے باعث ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکہ ریلوے ٹریک پر نصب دیسی ساختہ بارودی مواد (IED) کے ذریعے کیا گیا۔
ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ چکے ہیں۔
متاثرہ مسافروں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔